وزیراعلیٰ سندھ نے ملیرجیل سے فرار قیدیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

منگل 3 جون 2025 19:58

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیرجیل سے فرار قیدیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار قیدیوں سے کہتا ہوں سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے نکالا گیا، قیدیوں کو بیرکس سے نکال کر غلط فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے میں فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوا، ملیر جیل واقعے کی تحقیقات ہوں گی، قصوروار کو سزا ملے گی، انہوںنے کہا کہ ملیر جیل میں پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے،ملیر جیل سے بڑے جرم میں ملوث کوئی قیدی بھی فرار نہیں ہوا، ملیر جیل کے واقعے کے ذمے داروں کو سزا ضرور ملے گی،انہوں نے کہاکہ فرار قیدیوں سے کہتا ہوں سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا،

متعلقہ عنوان :