زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 19 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اگست 2025 23:20

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 19 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مرکزی بینک کی جانب سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.49 ارب ڈالر ہوگئے ۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 24 کروڑ ڈالرز سے زائد ہیں۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 25 کروڑ ڈالرز سے زائد کے ذخائر ہیں۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق 08 اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ملین ڈالر اضافے سے 14,243.2 ملین ڈالر ہو گئے۔ دوسری جانب ملک کی کرنسی مارکیٹ کی صورتحال سے متعلق بھی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ڈالر کی قیمت قدرے مستحکم ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری 282 روپے 30 پیسے اور فروخت 282 روپے 80 پیسے میں ہو رہی ہے۔ یورو کی قیمتِ خرید 329 روپے 86 پیسے جبکہ فروخت 330 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی۔

برطانوی پاؤنڈ خریداری کے لیے 381 روپے 21 پیسے اور فروخت کے لیے 381 روپے 89 پیسے میں دستیاب ہے۔ آسٹریلین ڈالر 184 روپے 35 پیسے خرید اور 184 روپے 67 پیسے فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کینیڈین ڈالر کی خریداری 204 روپے 93 پیسے اور فروخت 205 روپے 29 پیسے میں کی جا رہی ہے۔جاپانی ین ایک روپے 90 پیسے خرید اور ایک روپے 91 پیسے فروخت میں، چینی یوآن 39 روپے 69 پیسے خرید اور 39 روپے 76 پیسے فروخت پر دستیاب ہے۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 23 پیسے اور فروخت 75 روپے 36 پیسے جبکہ اماراتی درہم 77 روپے 40 پیسے خرید اور 77 روپے 54 پیسے فروخت میں مقرر ہے۔کویتی دینار کی خریداری 924 روپے 27 پیسے اور فروخت 925 روپے 91 پیسے میں جاری ہے۔