2025کا دوسرا چاند گرہن7ستمبر کو ہوگا،چاند گرہن 7ارب سے زائد افراد دیکھ سکیں گے

ہفتہ 16 اگست 2025 11:30

2025کا دوسرا چاند گرہن7ستمبر کو ہوگا،چاند گرہن 7ارب سے زائد افراد دیکھ ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)2025کا دوسرا چاند گرہن 7ستمبر کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا،7ستمبر کو ہونے والا چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگا۔ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ چاند گرہن 7ارب سے زائد افراد دیکھ سکیں گے اور مکمل گرہن لگ بھگ 82منٹ طویل ہوگا۔یہ چاند گرہن دنیا کی 77فیصد آبادی کیلئے دیکھنا ممکن ہوگا جو کہ حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گرہن میں سے ایک ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل چاند گرہن ہوگا جو کہ عموماً 18ماہ میں ایک بار دیکھنے میں آتا ہے۔یہ گرہن 7ستمبر کی شب 8بج کر 28منٹ پر شروع ہوگا اور رات ایک بج کر 55منٹ تک برقرار رہے گا جس دوران 82منٹ تک مکمل گرہن ہوگا۔ایشیا میں پاکستان، چین، جاپان اور بھارت اس گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے بہترین ممالک ہوں گے۔اس سے ہٹ کر آسٹریلیا، جنوبی افریقا، یورپ اور دیگر خطوں میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔اس سے قبل 2025کا پہلا چاند گرہن 14مارچ کو ہوا تھاجو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔