اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی، 6.5 کلومیٹر تک دھویں اور راکھ کے بادل، ریڈ الرٹ جاری

منگل 3 جون 2025 20:55

!روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)یورپ کے سب سے بڑے آتش فشاں مانٹ اٹنا سے زہریلی گیسوں، دھویں اور راکھ کے خطرناک بادل فضا میں بلند ہونے لگے۔ یہ صورتحال آتش فشاں کے جنوب مشرقی حصے میں ممکنہ تباہی کے بعد پیدا ہوئی۔اطالوی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیوفیزکس اینڈ والکینولوجی (INGV) کے مطابق آتش فشاں سے دھویں کا اخراج مقامی وقت 11:24 پر دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی کیمروں نے پیروکلاسٹک بہا کو بھی ریکارڈ کیا، جو آتش فشانی چٹانوں، گرم گیسوں اور دھویں کے آمیزے سے بنتا ہے اور یہ عمل انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ادارے کے مطابق اب دھویں اور گیس راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں، جن کا رخ جنوب مغرب کی طرف ہے۔صورتحال کے پیشِ نظر ایوی ایشن اتھارٹی نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ راکھ اور دھویں کے بادل تقریبا 6.5 کلومیٹر کی بلندی تک پھیل چکے ہیں۔ تاہم، قریبی کاتانیا ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے۔