کراچی میں زلزلوں کی لہر، کیا تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے

شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، سب سے زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی

منگل 3 جون 2025 21:25

کراچی میں زلزلوں کی لہر، کیا تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ شہر میں سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر زلزلے کے جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی حصے اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔ارلی سونامی وارننگ سیل کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں زلزلے آنے سے متعلق کراچی کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ غیر معمولی ہے۔شہر میں مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔