
نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پر ڈیجیٹل اکانومی میں شفافیت ، آسان رسائی ، طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے، وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے ملاقات
جمعہ 6 جون 2025 13:05

(جاری ہے)
جمعہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ مالیات کے شعبہ کے مستقبل کا تعین کرنے والے افراد کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان پیروی کی بجائے قیادت کیلئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی قیادت ، جدت اور ڈیجیٹل اکانومی کے حوالےسے کیپٹل ہلز سے وائٹ ہائوس تک پاکستان کے نئے تشخص کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے ۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کی نوجوان آبادیوں میں سے ایک ہے اور اس کی فری لانس معیشت کا حجم وسیع ہے جبکہ پاکستان سالانہ 36ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات زر بھی وصول کرتا ہے ، جس کی بنیادپر پاکستان شفافیت ، رسائی اور طویل مدت اثرات کے باعث مستقبل میں جدت پرمبنی ذمہ دارانہ کردار کی ادائیگی کیلئے تیار ہے ۔ وزیر مملکت نے لیومس گلیبرینڈ رسپانسیبل فنانشل انوویشن ایکٹ کے شریک مصنف اور بٹ کوائن کے شریک سپانسرز سینیٹر سائنتھیالو مس سے ملاقات کی ،جس کا مقصد بٹ کوائن کو سٹرٹیجک ریزرو اثاثہ بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال تھا ۔واضح رہے کہ سینیٹر لومس امریکا میں کرپٹو کی جامع قانون سازی اور کرپٹو کرنسی کے بہت بڑے حمایت کنندہ ہیں ۔ بلال بن ثاقب نے سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کےرکن اور جدت پرمبنی کرنسیوں کے قانونی امور کے معاون مصنف سینیٹر بلز ہگرٹی سمیت اکنامک سکیورٹی و مالیاتی استحکام کے حوالے سے مسلسل خدمات سرانجام دینے والے سینیٹر رک سکاٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مزید برآں وزیر مملکت نے بٹ کوائن ایکٹ کے معاون مصنف اور گورنمنٹ وانفراسٹرکچر میں بلاک چین ایپلیکشینز کےحامی سینیٹر جم جسٹس اور سینٹر ٹم شیہے سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر مملکت بلال بن ثاقت نے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سے متعلق پالیسی فریم ورکس کی جدت میں اہم کردار کے حامل سینیٹر ٹیڈکروز ، کانگریس کی ڈیجیٹل ثاثہ جات کی فنانشل سروسز کی ذیلی کمیٹی کے رکن ٹرائے ڈائوننگ ، کانگریس کے رکن ریان زنک ، رک میک کارمک اور ڈیرک وین آرڈن سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ انہوں نے بلاک چین آئیڈینٹی فیکیشن پلیٹ فارم (ایڈنٹی فائیڈ )کی بانی جل کیلےاور کانگریس مین مک کارمک کے ساتھ پرائیویٹ ٹیک سیکٹر کے مستقبل کے حوالے سے مباحثے میں بھی شرکت کی ۔ وزیر مملکت نے وائٹ ہائوس کے ایسوسی ایٹ کونسل کیون کلانئٹ اوریگونا ایز سے وائٹ ہائوس کے کونسل آفس میں ملاقاتوں کے دوران کہا کہ ہم سیکھنے ، سمجھنے اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریگولیشنز ، جدت اور ہمہ جہت مالیاتی شمولیت کے حوالےسے بین الاقوامی رہنمائوں کے تاثرات کا جائزہ لے رہا ہے،جس کا مقصد ان کی نقل کرنا نہیں ہے بلکہ جدید نظریات پرمبنی اپنی منفرد مارکیٹ کا قیام ہے ۔مزید اہم خبریں
-
اضافی سامان کی فیس کیوں مانگی؟ بھارتی فوجی افسر نے ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، اسد قیصر
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.