
ہرنائی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک
ہلاک کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے
فیصل علوی
جمعہ 6 جون 2025
12:10

(جاری ہے)
کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کی جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد گروہ ”فتنہ الہندستان“ کے خلاف دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاتھا۔ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا تھا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا تھا جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کی گئی جہاں فتنہ الہند کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیاتھا۔ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے سابق وزیرنوابزادہ محسن علی خان کا بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
جوہری تعطل کے معاملے پر یورپی ممالک اور ایران کے مذاکرات
-
عوام اس نظام سے سخت تنگ ہے
-
اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتیں کس منہ سے صوبے میں ترقی اور امن کی بات کریں گی؟
-
ملک میں انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے آبادی کی شرح 16فیصد ہوگئی
-
راولپنڈی: میگا فون ، بیٹری سسٹم پر لاؤڈ سپیکرکے ذریعے گلی محلوں اورشاہراہوں پرپھیری لگانے والے لوڈررکشاؤں، ریڑھی، خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کا حکم
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ندیم افضل چن
-
ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 282 ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
-
سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قراردیدی
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈی اون کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.