
وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ، ملکی ترقی، خوشحالی، امت مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں کیں
وزیراعظم شہبازشریف عمرہ ادائیگی کیلئے وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچے، مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بھی ہمراہ ہیں
فیصل علوی
جمعہ 6 جون 2025
12:22

(جاری ہے)
سعودی پہنچنے پر جدہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا گورنرجدہ اور دیگر سعودی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے سعودی عرب پر اسلام آباد سے جدہ پہنچے تھے۔جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے استقبال کیاتھا۔ وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ 5 اور 6 جون کا تھا۔ وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے اسی دن وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی جائیگی۔وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ایک اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.