راولپنڈی،عید الضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات

راولپنڈی پولیس کے 250 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

منگل 3 جون 2025 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر عید الضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کئے گئے، راولپنڈی پولیس کے 250 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پولیس افسران و اہلکار مختلف علاقوں میں لگائی گئی 8 مویشی منڈیوں میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر عید الضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 250 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پولیس افسران و اہلکار مختلف علاقوں میں لگائی گئی 8 مویشی منڈیوں میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مویشی منڈیاں بھاٹہ چوک نزد کوہ نور ملز، نزد شریف ہسپتال سٹاپ واہ کینٹ، ٹمبر مارکیٹ روڈ ٹیکسلا، نزد فاطمہ جناح یونیورسٹی چکری روڈ، نزد منکیالہ پل کلر سیداں، گلیانہ روڈ نزد سلاٹر ہاؤس گوجر خان، ٹنگی روڈ کہوٹہ، منگال چوک کلر بائی پاس لگائی گئیں ہیں، تھانوں کی موبائلز، ڈولفن اور محافظ سکواڈعلاقے میں گشت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔