رحیم یار خان،ڈپٹی کمشنر قندیل فاطمہ میمن کی زیر صدرات موسم گرما میں ممکنہ موسمی خطروں کی پیشگی منصوبہ بندی بارے اجلاس کا انعقاد

منگل 3 جون 2025 19:50

3 رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)ڈپٹی کمشنر قندیل فاطمہ میمن کی زیر صدرات موسم گرما میں ممکنہ موسمی خطروں کی پیشگی منصوبہ بندی بارے اجلاس کا انعقاد۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمن نے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے اداروں کی کارکردگی و تیاری بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں دریائے سندھ پر قائم کردہ تجاوزات کے فوری خاتمے، ہیٹ ویو کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے، موسم گرما میں بارشوں سے ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے اور سیلابی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو قبل از وقت احتیاطی تدابیر اور فوری ریلیف کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے متحرک، مشینری فنکشنل ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

قبل از وقت مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس کے لئے ضروری ہے کے تمام میونسپل کمیٹیز اپنے ڈی واٹرنگ سیٹ کو فنکشنل اور نشیبی علاقوں کی مکمل نشاندہی رکھیں۔

ا نہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا بلا تاخیر آغاز ہونا چاہیے اور عوامی آگہی کے لئے بھر پور مہم بھی چلائی جائے جبکہ ہیٹ ویو کے نقصانات اور اس سے تحفظ بارے بھی ادارے خصوصی اقدامات کو ممکن بنائیں۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن نصر اللہ وڑائچ، ایڈ منسٹریٹر آفیسر ریاست ٰعلی، نمائندہ پی ڈی ایم اے یٰسین نواز، انچارج سیکورٹی فقیر حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :