ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 3 جون 2025 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نیملزم کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، ملزم سے پستول اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔