ظ*9 مئی: 4 گواہان نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی

منگل 3 جون 2025 20:25

~لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات کی سماعت 4 جون تک جبکہ گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور شیر پائو پل تقاریر کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

4 مقدمات کے جیل ٹرائل میںپراسیکیوشن کے 4 گواہان نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی، شیر پائو پل پر تقاریر کیس میں چار گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگران کی حاضری مکمل کی گئی۔