Live Updates

عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کی جانب سے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز ،97مشتبہ افرادگرفتار

منگل 3 جون 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لاتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 403 کومبنگ آپریشنز کئے۔17 ہزار 259 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 97 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ51 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 5621 افراد سے پوچھ گچھ اور04 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سنگین جرائم میں ملوث 195 اشتہاری، 98 عدالتی مفرور اور 116 عادی مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 05 مجرم کیفر کردار کو پہنچے،06 زخمی اور05 گرفتار کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات