
نیو یارک: فروغ امن میں خواتین فوٹوگرافروں کے کام کی نمائش کی تیاری
یو این
بدھ 4 جون 2025
03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 جون 2025ء) اقوام متحدہ رواں ماہ نیویارک کے فوٹو وِل فیسٹیول میں تصویری نمائش کی تیاری کر رہا ہے جس کا مقصد دنیا کے انتہائی غیرمستحکم علاقوں میں فروغ امن کے لیے خواتین اور ان کے اتحادیوں کی قیادت، جرات اور ان کے کام کے اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔
قیام امن میں خواتین کے نمایاں کردار کے موضوع پر منعقدہ اس نمائش میں دنیا بھر کے علاقوں میں خواتین کی بنائی اصل تصاویر دکھائی جائیں گی اور امن و حقوق کے فروغ کے لیے نچلی سطح پر سرگرم خواتین اور اقوام متحدہ کی امن کاروں کے کام کو نمایاں کیا جائے گا جن کی داستانیں عموماً نگاہوں سے اوجھل رہتی ہیں۔
ان کی تصاویر اور ان کے ماحول سے جنگوں سے لاحق مسائل اور خواتین کے قائدانہ کردار سے پیدا ہونے والے امکانات کی عکاسی ہوتی ہے۔(جاری ہے)
یہ نمائش سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 (2000) کی منظوری کو 25 برس مکمل ہونے کے تناظر میں منعقد کی جا رہی ہے جو خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے کو واضح کرتی ہے۔ اس ایجنڈے میں خواتین پر جنگوں کے غیر متناسب اثرات کے علاوہ تشکیل امن، اعتماد سازی اور انقلابی تبدیلی لانے میں ان کے قائدانہ کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔
یہ پہلی قرارداد تھی جس میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول اور تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل اور امن کاری میں خواتین کے کردار کا اعتراف کیا گیا۔
خواتین کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا تھا کہ صںفی مساوات کے لیے جدوجہد محض انصاف کا معاملہ نہیں بلکہ اس کا تعلق خواتین کو بااختیار بنانے سے ہے۔
جب خواتین اور لڑکیاں آگے بڑھتی ہیں تو پورا معاشرہ ترقی پاتا ہے۔معاشرتی تبدیلی میں خواتین کا کردار
نمائش میں رکھی جانے والی تصاویر ابیی، قبرص، وسطی جمہوریہ افریقہ، جمہوریہ کانگو، ہیٹی، کوسوو، لبنان، موزمبیق، مقبوضہ فلسطینی علاقے، جنوبی سوڈان اور سوڈان میں لی گئی ہیں جو مضبوطی، مزاحمت اور تبدیلی کی اجتماعی داستان سناتی ہیں۔
کوسوو سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر صحافی لارا حسنی کا کہنا ہے کہ امن عمل میں خواتین کے کردار کو عموماً نظرانداز کر دیا جاتا ہے یا پوری طرح سامنے نہیں لایا جاتا۔ ان تصاویر کا مقصد اس حوالے سے تبدیلی لانا ہے تاکہ دنیا ان خواتین کو دیکھ اور سن سکے جو معاشروں کی تعمیرنو اور تبدیلی کے عمل میں قیادت کر رہی ہیں۔
ہیٹی سے تعلق رکھنے والی کلائیون سینٹیل اپنے ملک کی خواتین اور لڑکیوں کو اعتماد پیدا کرنے اور اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونے میں مدد دیتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تبدیلی کا عمل معاشرے کے اندر سے شروع ہوتا ہے جہاں خواتین اور لڑکیاں آگے بڑھنے کی جدوجہد کرتی ہیں اور مرد ان کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ان کا ساتھ دیتے ہیں۔امن و انصاف کی معمار
اس نمائش کی بدولت خواتین کو محض مسائل کی متاثرین سمجھنے کے بجائے امن و انصاف کی معمار کے طور پر دیکھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ذریعے حکومتوں، بین الاقوامی اداروں اور تمام لوگوں کو یہ پیغام جائے گا کہ وہ خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے سے متعلق اپنے وعدوں کی تجدید کریں جو آج بھی اسی قدر اہم ہے جتنا کہ 25 سال قبل تھا۔
یہ نمائش 7 تا 22 جون نیویارک سٹی کے بروکلین برج پارک میں منعقد ہو گی۔ بعدازاں اس کا دیگر ممالک میں انعقاد بھی عمل میں آئے گا اور آخر میں یہ تصاویر برسلز میں یورپی پارلیمنٹ اور پھر اکتوبر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر اور دیگر جگہوں پر دکھائی جائیں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کردیا، عوام کو خراجِ تحسین
-
آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی، مریم نواز
-
آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی، جوڑے کی دلکش تصاویر جاری
-
سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قرارداد منظور
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
-
پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، وزیرتجارت
-
راولپنڈی اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ کے لئے وزیر اعظم نے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے، طلال چوہدری
-
عبد الرحمان کانجو سندھ سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکالیں،سپیکرقومی اسمبلی کی ہدایت
-
جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،وزیراعظم
-
نا اہل قرار اپوزیشن لیڈران کی جگہ کسی کو نامزد نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی
-
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا، تعمیر میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.