
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا، تعمیر میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت
بدھ 6 اگست 2025 17:46

(جاری ہے)
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری کا منصوبہ پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پی کے ایل آئی بہترین طریقہ سے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کوپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر(پی کے ایل آئی )سے بھی بہتر اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے ہسپتال میں جینٹوریل سمیت تمام دیگر متعلقہ سروسز میرٹ پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ہسپتال کے کنسپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل اراضی اور ہسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں، تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک سٹڈی اور ہسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں کیلئے افادیت کے حوالہ سے سوشل امپیکٹ سٹڈیز جاری ہیں۔ اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت اور اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔\932مزید اہم خبریں
-
بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار
-
سمندروں میں زندگی کے تحفظ کا یو این معاہدہ جنوری سے نافذالعمل ہو جائے گا
-
یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
-
متعدد فرانسیسی میئرز کا فلسطینی پرچم لہرانے کا ارادہ
-
پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا
-
بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی لے آیا،عطا تارڑ
-
تاریخی سیلاب سے نارووال میں بہت نقصان ہوا،احسن اقبال
-
صدر آصف علی زرداری کا چین کا دورہ مکمل، وطن واپسی پر تعلقات مزید مضبوطی کی نوید
-
ْشہید اسسٹنٹ کمشنر افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا ،میر سرفراز بگٹی
-
زیارت سے اغواء اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 افراد کو قتل کیے جانے کی اطلاعات
-
’یہاں کچھ نہیں‘: روزگار کی کمی کے سبب نیپالی نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور
-
وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.