عبد الرحمان کانجو سندھ سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکالیں،سپیکرقومی اسمبلی کی ہدایت

بدھ 6 اگست 2025 17:58

عبد الرحمان کانجو سندھ سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کے الیکٹرک کے 76 ارب روپے کے رائٹ آف اور سندھ میں بلز کی عدم ادائیگی پر پورے علاقے کی بجلی کاٹنے سے متعلق سوال کا تسلی بخش جواب نہ آنے پر سوال موخر کردیا اور وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو کو ہدایت کی کہ وہ سندھ سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے ساتھ مل بیٹھ کر اس مسئلہ کا حل نکالیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری بجلی سید ساجد مہدی نے ایوان کو بتایا کہ ریکوری کے پوری کوشش کرنے کے بعد ہی حکومت رائیٹ آف کی طرف جارتی ہے،اس وقت کے الیکٹرک کے 76 ارب روپے رائیٹ آف کئے جانے کا عمل جاری ہے،اس کا طریقہ کار ہے پہلے بورڈ منظوری دیتا ہے پھر آڈٹ ہوتا ہے۔اس سے گردشی قرضوں میں مزید اضافی ہوگا۔وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو نے کہا کہ بجلی چوری ناقابل برداشت عمل ہے تاہم یہ بھی درست نہیں کہ ایک آدمی بل نہ دے اور پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی جائے۔سپیکر نے کہا کہ اس اہم مسئلہ پر اجلاس بلا کر یہ معاملہ حل کیاجائے۔