پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، وزیرتجارت

پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا ، ہماری مصنوعات اب عالمی منڈیوں میں براہ راست دستیاب ہوں گی ، وفاقی وزیر

بدھ 6 اگست 2025 17:59

پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، وزیرتجارت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا ، ہماری مصنوعات اب عالمی منڈیوں میں براہ راست دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان مارٹ کے حوالے سے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تجارت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، یو اے ای حکومت اس منصوبے کی تعمیر کے لیے مفت زمین فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں فلیگ شپ منصوبہ پاکستان مارٹ اہمیت کا حامل ہے ، یہ مارٹ برآمد کنندگان کے لیے ایک مکمل تجارتی مرکز ہوگا۔ جام کمال نے کہا کہ مارٹ کی تعمیر جوائنٹ وینچر کے طور پر کریں گے ، یہ منصوبہ مقامی صنعت کے فروغ اور معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔