ا*حکومت کا مختلف اضلاع میں جوڈیشل اکیڈمی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 جون 2025 04:20

ط*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) حکومت نے مختلف اضلاع میں جوڈیشل اکیڈمی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا،بل کے تحت جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 میں ترامیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بل کے تحت بورڈ آف مینجمنٹ کے اختیارات کو وسیع کیا جائے گا، متن کے مطابق حکومت پنجاب بورڈ کی تجویز سے ذیلی کیمپس قائم کرے گی، اکیڈمی ججوں اور عدالتی عملے کی تربیت کیلئے بین الاقوامی معیارات متعین کرے گی۔

اکیڈمی کے پاس بین الاقوامی معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کرنا جیسے اختیارات ہونگے، متن کے مطابق تربیتی کورسز کی منظوری دینے جیسے اختیارات بھی مو جو د ہیں، بورڈ ماہرین اور سرکاری اہلکاروں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنا سکے گا۔ بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے، 2ماہ تک ایوان میں دوبارہ پیش کرے گی۔