Live Updates

فلسفہ قربانی پر عمل پیراہوکر باہمی نفرتوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،آصف رضا قادری

بدھ 4 جون 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) فلسفہ قربانی پر عمل پیراہوکر باہمی نفرتوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ قربانی کے فلسفے کو عملی زندگی میں رائج کرنا ہوگا۔عید قربان کے موقع پر عوام صفائی و ستھرائی کا مکمل خیال کریں۔ عوام تمام تہواروں پر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔عید کے موقع پر غربا ء مساکین کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل صدرو ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر میاں محمد آصف رضاقادری نے جامع مسجد سبحان اللہ ریس کورس روڈ پر منعقدہ ’’فلسفہ قربانی سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان پر نفسانی خواہشات کو قربان کرنے کا بھی عہد کرنا چاہیے۔قربانی کے اصل فلسفے کے بغیر عیدالاضحی کا مقصد بے معنی ہی. قربانی میں اخلاص و تقوی بنیادی شرط ہے۔

(جاری ہے)

عید قربان ایثار ہمدردی اور اخوت کا درس دیتی ہے۔عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت کی یاددلاتی ہے۔عید قربان کے موقع پر ذاتی مفادات کو ملک و ملت پر قربان کرنے کا عہد کریں۔ اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنی پسندیدہ چیز قربان کرنے سے روحانی و قلبی سکون میسر ہوتا ہے۔فلسفہ قربانی کا پیغام ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہر چیز پر مقدم ہو۔

انسان کی ساری کامیابیوں کا مدار اللہ تعالیٰ کے احکام کو ماننے پر ہے۔ انبیاء علیھم السلام کے توسط و توصل سے جو طرز زندگی انسانوں کو میسر آیا ہے وہ بھی سراسر قربانی سے عبارت ہے۔ دن میں پانچ اوقات کی قربانی ہے، جس وقت، جہاں بھی اور جس بھی مصروفیت میں ہو ہر حال میں قربانی دے کر اللہ تعالیٰ کے حضورپیش ہوناہے۔ سال بھرمیں زکوٰة کے نام پر مال کی قربانی دینی ہے۔

عمر بھرمیں ایک بار حج کرنے کے لیے جانا جس میں جان کی قربانی، مال کی قربانی، وقت کی قربانی، اپنے گھرباہرکے آرام کی قربانی اوروطن سے ہجرت کی قربانی یہاں تک اپنی جان تک کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا درحقیقت ’’قربانی‘‘ ہے۔اپنے اندر جذبہ ایثارپیدا کریں اسی کی بدولت دنیا میں امن و امان قائم ہو گا۔سیمینار کے اختتام پر میں ملکی ترقی، سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر مولانا بہادر علی رضوی،مولانا آصف ندیم چشتی،مولانا کاشف عطاری،مولانا جمیل قادری، مولانا محمد علی قادری،مولانا بدرمنیر قادری،مولانا محمد سمیع قادری،حافظ احمد رضاچشتی،حاجی راحت، حافظ احمد رضاقادری و دیگر نے بھی خطاب کیا
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :