سیالکوٹ، پنجاب فوڈاتھارٹی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 4 جون 2025 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پنجاب فوڈاتھارٹی سیالکوٹ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ترجمان پنجاب فوڈاتھارٹی سیالکوٹ کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مئی میں ڈسکہ، سمبڑیال، پسرور ،سیالکوٹ کے شہری علاقوں اور مضافات میں گرینڈ آپریشن کے دوران 1808فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی اور 181کو13 لاکھ73 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کر دئیے۔

جعلسازی اور ملاوٹ پر5 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی پروڈکشن بنداور ایک مقدمہ درج کروا دیا۔ان کارروائیوں میں 11ہزار832 لیٹر سے زائد گندہ پانی، 3ہزار 397لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔210کلو رینسڈ آئل، 340کلو مضرصحت مصالحے اور دالیں بھی تلف کی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صفائی کے ناقص انتظامات،حفظان صحت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نےبتایا کہ علی الصبح داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندیاں کرکے940گاڑیوں میں 2لاکھ31 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا۔ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر اہم ریکارڈ عدم موجود پائے گئے۔غلہ منڈی میں واقع سپائسز یونٹ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کےمطابق جعلسازی اور ملاوٹ میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنا نصب العین ہے۔ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہری خوراک سے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :