حج2025،ماحولیاتی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

بدھ 4 جون 2025 13:13

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سعودی عرب کے نیشنل سنٹر فار انوائرمینٹل سائنسز نے حج 2025 کے موقع پر ماحولیاتی مانیٹرنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوا اور پانی کے معیار کی جانچ کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ سکیں۔ڈائریکٹر جنرل برائے مکہ ریجن ہانی الصبی نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی ماحولیاتی چیلنجوں کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ تاکہ مقامات کی نشاندہی کے بعد فوری رسپانس کیا جا سکے گا۔ نیز عازمین حج کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔