گورنر سندھ کو حج کی سعادت سے قبل غلاف کعبہ کا تحفہ مل گیا

کامران خان ٹیسوری کی مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات

بدھ 4 جون 2025 13:27

گورنر سندھ کو حج کی سعادت سے قبل غلاف کعبہ کا تحفہ مل گیا
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج کی سعادت سے قبل غلاف کعبہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، جس میں سعودی وزیر نے مہمان کو غلاف کعبہ کا تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے ملاقات میں حجاج کرام کیلئے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔