
بھارت کا بیانیہ ہے کہ دنیا ہمیں اجازت دے جب چاہیں کسی پر بھی حملہ کرسکیں
اب مغرب بھی ڈر رہا کہ بھارت توخود اپنی حفاظت بھی نہیں کرسکا، ہمیں کوئی بیانیہ نہیں بیچنا بس دنیا کے سامنے حقیقت بیان کرنی ہے۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 5 جون 2025
23:10

(جاری ہے)
ہمیں کوئی بیانیہ نہیں بیچنا ہمیں بس حقیقت بیان کرنی ہے۔
ہم نے یہاں سب کو بتایا کہ خطے میں دو ایٹمی طاقتوں میں ایک ایٹمی طاقت انڈیانے اپنا بت گرادیا،مغرب بھی ڈر رہا ہے کہ جس کو ہم نے سکیورٹی کیلئے رکھا وہ بھارت تو اپنی حفاظت بھی نہیں کرسکا۔بھارت دنیا سے کہہ رہا ہے کہ ہمیں اجازت دی جائے جب چاہیں کسی پر بھی حملہ کرسکیں، اقوام متحدہ کی قراردادیں بھاڑ میں جائیں۔مزید برآں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے متنازع ایٹمی صلاحیت والے سپر سونک میزائل استعمال کئے،فیصلہ کرنے کیلئے صرف 30 سیکنڈ ہوتے ہیں کہ میزائل ایٹمی ہے یا نہیں۔دونوں ممالک مستقبل میں تیزی سے کشیدگی کی سیڑھی چڑھ سکتے ہیں، کشیدگی بڑھی تو پھر عالمی قیادت کے پاس مداخلت کا بھی وقت نہیں بچے گا، ایٹمی میزائلوں کا استعمال مستقبل میں ٹکراؤ کیلئے نیا خطرہ ہے۔ 30سکینڈ میں فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ میزائل جوہری ہتھیار سے لیس ہے یا نہیں؟پاکستان کو بھی 30 سیکنڈ میں فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ردعمل کیسا ہونا چاہئے۔ کشیدگی اتنی تیز ہوگی کہ عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع ہی نہیں ملے گا، صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں کو بھی مداخلت کا موقع نہیں ملے گا۔ اسی طرح نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے مستقبل کے تنازعات میں جوہری خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اضافی سامان کی فیس کیوں مانگی؟ بھارتی فوجی افسر نے ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، اسد قیصر
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.