
غزہ: خوراک کے موجودہ ذخائر مکینوں کی بقاء کے لیے انتہائی ناکافی
یو این
جمعرات 5 جون 2025
22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی پابندیوں کے باعث غزہ میں لوگوں کو بہت کم مقدار میں خوراک دستیاب ہے جو انسانی زندگی کی بقا کے لیے کافی نہیں۔
علاقے میں غذائی قلت کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) نے بتایا ہے کہ اس وقت غزہ میں ہر شہری کو روزانہ اوسطاً 1,400 حرارے میسر ہیں جبکہ انسانی جسم کو کم از کم 2,300 حراروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اکتوبر 2023 اور دسمبر 2024 کے درمیانی عرصہ میں غزہ کے لوگوں کو روزانہ فی کس اوسطاً 1,510 حرارے دستیاب تھے جو مطلوبہ مقدار کا 72 فیصد ہیں۔
(جاری ہے)
'ایف اے او' نے کہا ہے کہ اس صورتحال سے بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی منظم اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے حسب ضرورت خوراک کی دستیابی کے حق، بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ممانعت اور مسلح تنازع میں شہریوں کو تحفظ دینے کے قوانین کی پامالی خاص طور پر تشویشناک ہے۔
متنوع خوراک سے محرومی
ادارے نے کہا ہے کہ ان حالات میں ایسے خاندانوں کو بھوک اور غذائیت کی کمی کے سنگین اثرات کا سامنا ہے جن کے پاس نہ تو نقدی ہے اور نہ ہی انہیں جسمانی طور پر فعال مردوں کا ساتھ میسر ہے۔ غزہ میں لوگوں کو درپیش بھوک کے بارے میں یہ تجزیہ گزشتہ مہینے غذائی تحفظ کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ انتباہ سے مطابقت رکھتا ہے جس کے مطابق علاقے کی پوری آبادی متنوع خوراک سے محروم ہو چکی ہے۔
'ایف اے او' نے کہا ہے کہ باقاعدہ امدادی اداروں کے زیرانتظام بڑے پیمانے پر خوراک اور دیگر امداد کی تقسیم کے بغیر انسانی حالات مزید بگڑ جائیں گے۔ اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل پر تواتر سے زور دیا ہے کہ وہ بڑی مقدار میں امداد پہنچانے کی اجازت دے اور اس حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
نامعلوم اموات
اس وقت غزہ کی آبادی 21 لاکھ ہے جو اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے سے پہلے 22 لاکھ 30 ہزار تھی۔ 'ایف اے او' نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اپریل تک 52,400 فلسطینی ہلاک ہو چکے تھے جبکہ 11 ہزار لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگرچہ دوران جنگ غزہ میں 60 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم نامعلوم تعداد میں لوگ فطری وجوہات یا بھوک، علاج میسر نہ آنے اور شدید زخمی ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
ادارے نے جون 2024 میں معروف طبی جریدے دی لینسیٹ میں شائع ہونے والے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بالواسطہ اثرات کے نتیجے میں مزید ایک لاکھ 86 ہزار لوگوں کی موت واقع ہو سکتی ہے۔'ایف اے او' نے کہا ہے کہ غزہ میں روزانہ 2,297 ٹن یا 120 ٹرکوں کے برابر غذائی مدد درکار ہے تاکہ ہر فرد کو کم از کم 2,100 حرارے میسر آ سکیں۔ بدھ کو اقوام متحدہ کی ٹیموں نے کیریم شالوم کے سرحدی راستے سے 130 امدادی ٹرکوں تک رسائی کی درخواست کی تھی لیکن اسرائیلی حکام نے آٹے کے 50 ٹرک ہی علاقے میں لے جانے کی اجازت دی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.