ارتھ کوئیک ریسرچ سینٹرنے کراچی میں رواں ہفتے شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کردیا

کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے،سی ای او ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر

بدھ 4 جون 2025 13:52

ارتھ کوئیک ریسرچ سینٹرنے کراچی میں رواں ہفتے شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر‘نے رواں ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے،(آج)جمعرات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد شہباز لغاری نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں، اپنے ملک میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جبکہ بیرون ممالک سے حوصلہ افزائی اور مل کر کام کرنے کی آفرز آ رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس کے ثبوت کا ریکارڈ ان کے یو ٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :