نوشہرہ ورکاں، عدالت نے بنک وین لوٹنے کےچار ملزمان کو سات سات سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

بدھ 4 جون 2025 14:39

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں بینک وین ڈکیتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، چار ملزمان کو سات سال قید و جرمانہ کی سزا ئیں سنائی گئیں، سول جج محترمہ ضو فشاں انجم کی عدالت نے چاروں گرفتار ملزمان کو سات سات سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، سزا پانے والوں میں شہزاد ولد ریاض ڈوگر ساکن مدار، سفیان ولد رشید رحمانی اور خالد محمود ولد محمد دین ساکنان مٹول پور، اور وسیم ولد شہباز بھٹی ساکن گھنوکےحافظ آباد شامل ہیں، ملزمان نے 14 فروری 2023 کو ارتالی ورکاں کے قریب کیش وین پر فائرنگ کر کے 10 کروڑ 8 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے واردات کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا، اور ان کے قبضے سے 9 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی تھی، ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے وہاڑی، لاہور اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اپنی لوکیشن تبدیل کرتے رہے۔

(جاری ہے)

دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے واردات کی منصوبہ بندی فلمیں دیکھ کر کی ۔\378