بزدار دور میں 54لاکھ روپے کی ادویات مارکیٹ نرخ سے زائد پر خریدنے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

کمپنی سی4.3 ملین روپے وصولی کاجعلی چالان پیش کئے جانے کا بھی انکشاف ،تحقیقات کے احکامات

بدھ 4 جون 2025 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں محکمہ صحت کی جانب سے 54لاکھ روپے کی ادویات مارکیٹ نرخ سے زائد پر خریدنے کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے والی 2021-22کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں چلڈرن ہسپتال لاہور نے مارکیٹ سے زائد نرخ پر ادویات خرید یں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے 4.3 ملین روپے ادویات فراہم کرنے والی کمپنی سے وصول کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ کمپنی سے مزید رقم بھی وصول کریں گے ۔تاہم آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے نجی کمپنی سے رقم وصول کاجعلی چالان پیش کرنے کا انکشاف کیا ہے جس پر پبلک اکانٹس کمیٹی ٹو نے چالان کی تحقیقات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے نجی کمپنی سے رقم کی وصولی میں تاخیر کرنے کی بھی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے ۔پبلک اکانٹس کمیٹی ٹو نے تیس دونوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔