سرگودھا میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

بدھ 4 جون 2025 14:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سرگودھا میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا جبکہ ضلع کونسل کے حامد نواز چھٹہ کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر فاروق کو تبدیل کر کے حکومت نے محمد ابوبکر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا تعینات کیا جنہوں نے گزشتہ روز سرگودھا آمد پر اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا جبکہ ضلع کونسل سرگودھا کے ایکسیئن حامد نواز چھٹہ کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔