Live Updates

گورنر سندھ کی ہرنائی میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

جمعہ 6 جون 2025 20:22

گورنر سندھ کی ہرنائی میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب اور جرات مندانہ کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، جس کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ملک میں امن کے قیام کی جانب ایک بڑی اور قابلِ قدر پیش رفت ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے جس حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء کی عظیم قربانیاں پاکستان کے پائیدار امن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہیں، جنہیں قوم کبھی فراموشننہیںنکرینگی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات