Live Updates

اوستہ محمد، عید کے بعد وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، رپورٹ

جمعہ 6 جون 2025 18:54

اوستہ محمد، عید کے بعد وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، رپورٹ
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)بلوچستان حکومت میں اچانک تبدیلیوں کی خبر گردش کرنے لگی۔بجٹ پیش ہونے کے بعد کافی وزراتوں سے قلمدان واپس ہوں گے جس میں اکثریت مخصوص نشستوں پر آئے ہوئے خواتین ہوں گے اور کمزور ایم پی اے بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں تبدیلوں کی باتیں گردش کرنے لگی عید کے بعد بلوچستان بجٹ پیش ہونے کے بعد کافی وزرا کو فارغ کیا جائے گا جس میں اکثریت مخصوص نشستوں پر آئے ہوئے اور زیادہ خواتین شامل ہوں گے اور کچھ ایم پی اے جو جیت کر آئے ان میں جو کمزور وزیر ہوں گے انہیں بھی فارغ کریں گیاس کی اصل وجہ بلوچستان کے خزانے پر بوجھ ہے ان کی اخرجات تنخواہیں ۔

آفیس خرچے شامل ہیں اگر یہ عمل دیکھا جائے بہتر اور قابل تعریف ہے لیکن یہ کام کرنے سے وزیر اعلی بھی بلیک میل بھی ہوں گے۔لیکن دیکھا جائے یہ صرف بوجھ بلوچستان میں نہیں مرکزی حکومت پر بھی بوجھ ہے وفاق میں بھی وزرا کم ہوں اور دیگر صوبوں میں بھی کمی ہو تاکہ ملکی خزانے پر جو بوجھ ہے وہ کم ہو
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :