Live Updates

رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد ہوگی

جمعہ 6 جون 2025 20:18

رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی 2025 کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور کھالوں سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جب کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔رپورٹ کے مطابق30 لاکھ گائے،1,680 بھینسیں،34 لاکھ 65 ہزار بکرے،4 لاکھ 4 ہزار 250 دنبے اور بھیڑیں اور1 لاکھ 3 ہزار 635 اونٹ قربان کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال کھالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گائے کی کھال 75 روپے اضافے سے 1,775 روپے،بھینس کی کھال 80 روپے اضافے سے 1,680 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح بکرے کی کھال 21 روپے بڑھ کر 446 روپے،دنبے اور بھیڑ کی کھال 2 روپے اضافے سے 47 روپے،اونٹ کی کھال 28 روپے اضافے کے بعد 578 روپے ہو گئی ہے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال قربانی اور کھالوں کے کاروبار میں واضح اضافہ متوقع ہے، جو کہ معیشت اور چمڑے کی صنعت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات