آفتاب خان شیرپاؤ کا سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 6 جون 2025 20:22

آفتاب خان شیرپاؤ  کا   سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عباس خان آفریدی کی المناک وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ عباس خان آفریدی ایک شریف النفس انسان تھے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔