Live Updates

عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف

عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور مانیٹرنگ کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی کے

جمعہ 6 جون 2025 21:36

عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور مانیٹرنگ کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ عیدنماز سے قبل تمام عیدگاہوں کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ماحول دوست بائیوڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔انہوں بتایا کہ گنجان آباد علاقوں میں عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا کہ ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز کے ذریعے فضلے کو فوری ڈمپنگ سائٹس پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صفائی پر مامور عملے کی نگرانی کیلیے ٹریکنگ سسٹم استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران جراثیم کش اسپرے، سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری رہے گا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے ہدایات پر عمل کریں اور ویسٹ ڈمپنگ کیلیے مختص مقامات کا استعمال کریں۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ نالوں، کھلے مقامات یا جنگلات میں فضلہ پھینکنے سے گریز کریں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :