Live Updates

گورنر سندھ کی جانب سے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد

جمعہ 6 جون 2025 20:22

گورنر سندھ کی جانب سے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دنیا بھر بالخصوص پاکستان سے تعلق رکھنے والے لاکھوں خوش نصیب حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "حج صبر، استقامت اور ایثار کا عظیم درس دیتا ہے، جبکہ سنتِ ابراہیمی امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد، قربانی اور بھائی چارے کے جذبے کو بیدار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

"گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر فتنے اور سازش سے محفوظ رکھے اور پوری قوم حج کے روحانی پیغام کو اپناتے ہوئے قومی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حرمین شریفین میں قیام کے دوران پاکستان کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس سال شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کینسعادتنحاصلنکی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات