Live Updates

ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا کی زیرصدارت اجلاس ، بورڈ میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے لیے ورکنگ پیپرز کی تیاری جلد از جلد مکمل کر کے اجلاس بلایا جائے‘ گفتگو

بدھ 4 جون 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا کی زیرصدارت ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایم ڈی محبوب عالم، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل عامر بخاری، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ملک اسحاق اعوان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر، پی ایس او ٹو منیجنگ ڈائریکٹر عامر سہیل بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسانعم اسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم مس انعم فاریہ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 122ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی تیاری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم نے مفصل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ میں مختلف ایجنڈاء آئٹمز شامل ہیں جس میں بجٹ تخمینہ برائے سال 26-2025، کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل، پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر آفس اور انڈسٹریل اسٹیٹ رحیم یار خان میں پلاٹ پر پلانٹ بلڈنگ کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل عامر بخاری نے دھان کی فروخت متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے 78فیصد تک دھان کی فروخت مکمل کر لی ہے اور آئندہ چند روز میں باقی ماندہ سٹاک کی فروخت بھی مکمل کر لی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر فصلات کے بیجوں کی فروخت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے لیے ورکنگ پیپرز کی تیاری جلد از جلد مکمل کر کے اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دھان، مکئی و دیگرز فصلات کے بیجوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور جن مارکیٹنگ افسران نے اپنے اہداف حاصل نہیں کئے ان کو بذریعہ تحریری نوٹس دیا جائے کہ وہ اپنے اہداف کی تکمیل جلد از جلد ممکن بنائیں۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران ڈیلرز اور دھان کے کاشتکاروں سے ملاقاتیں کریں اور انہیں تصدیق شدہ بیج کی افادیت بارے آگاہ کریں۔ ایم ڈی علی ارشد رانا نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن گندم بیج 2025 کی فروخت کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات