ایل ڈی اے ٹیموں کامختلف سکیموں اور کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،63املاک سربمہر

بدھ 4 جون 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے63املاک سربمہرکر دیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ،وحد ت روڈ، سبزہ زار سکیم میں آپریشن کیا اور غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرشادمان، شاہ جمال،مین یو بی ڈی کینال روڈپر25املاک سیل کر دیں، ٹیموں نے ریکور ی آپریشن کے دوران وحد ت روڈ،سبزہ زار میں 38املاک سربمہر کیں،سیل کی گئی املاک میں نجی بینک،نجی سکول،فارمیسی،کلینک، کیفے، گراسری سٹور، فوڈ پوائنٹ، الیکٹرانکس شاپش،ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

آپریشن چیف ٹائون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔