صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

بدھ 4 جون 2025 17:15

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی  کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 96ویں اجلاس کا انعقادہوا جس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 95ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے وزیر اعلی پنجاب کے شعبہ صحت میں مختلف منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت چلائیں گے، یہ کینسر ہسپتال حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایشیاکا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا جس میں لیول 4کے مریضوں کا علاج و معالجہ بھی کیا جائے گا اور انشااللہ اس کینسر ہسپتال میں مریضوں کو عالمی سطح کی سہولیات فراہم کریں گے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروین آغا، ڈاکٹر شجاعت علی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بلال احمد و دیگر نے شرکت کی۔