Live Updates

آئی ایم ایف نے بجٹ کے تمام مراحل اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کردیے

بدھ 4 جون 2025 19:41

آئی ایم ایف نے بجٹ کے تمام مراحل اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کردیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ برائے 2025-26ء کے تمام مراحل اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کردیئے۔بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجٹ کے تمام مراحل کو اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کر دیا ہے جب کہ زرعی آمدن پر ٹیکس سمیت دیگر سخت شرائط کو بھی بجٹ کا حصہ بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ جون کے آخر تک ہر صورت منظور کروایا جائے اور منظوری و عملدرآمد اسٹاف لیول معاہدے کے اہداف کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے زرعی آمدن پر ٹیکس لاگو کرنا بنیادی شرط بن چکا ہے۔ عید کے بعد اجلاس بلانا بھی اسی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ہر شعبے سے یکساں ریونیو وصولی ضروری ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات