Live Updates

ایک سال کے دوران پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے 102واقعات رپورٹ

جمعہ 6 جون 2025 21:53

ایک سال کے دوران پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے 102واقعات رپورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) پاکستان میں مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا۔پی آئی اے رپورٹ کے مطابق 2024ء میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 102واقعات ہوئے، سب سے زیادہ واقعات اے 230 طیاروں کے ساتھ پیش آئے۔زیرجائزہ عرصے کے دوران لاہورایئرپورٹ پر 28، اسلام آباد18، کراچی میں 17 واقعات پیش آئے، ملتان ایئرپورٹ پر 14اور فیصل آباد میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 6واقعات ہوئے،پرندے ٹکرانے سے 9طیارے متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2024ء میں پرندے ٹکرانے سے قومی ایئرلائن کی3طیارے متاثر ہوئے، طیاروں سے پرندے ٹکرانے پر قومی ائیرلائن کو ہرسال ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔رواں سال کے پہلے 5ماہ میں پرندے ٹکرانے کے 25واقعات رپورٹ ہوئے، جنوری تا مئی 2025ء ای320کی14،بوئنگ 777کی10واقعات رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں 6، ملتان میں 5اور کراچی میں دو واقعات پیش آئے، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ ایئرپورٹس پر 2،2حادثات رپورٹ ہوئے، اپریل 2025ء میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی7واقعات پیش آئے۔

ترجمان قومی ایئرلائن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ جگہ پرتلف کریں، آلائشیں ایئرپورٹس کے قریب نہ پھینکیں پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کا خطرہ ہے، ایئرپورٹس کے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں حفاظتی اقدامات میں تعاون کریں، ذرا سی لاپرواہی بڑے فضائی حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات