
پنجاب میں پہلی مرتبہ عید الاضحیٰ پر سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتیں نہیں بڑھنے دی گئیں
عوامی شفافیت کیلئےسبزمصالحہ جات کےسرکاری نرخوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پربھی جاری کردی گئی ہیں، کسی اور صوبے میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوئی اجلاس بھی نہیں بلایا گیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 6 جون 2025
19:18

(جاری ہے)
کیا کسی نے سنا کہ کسی اور صوبے میں سبز مصالحہ جات یا سبزیوں کی قیمتوں پر اجلاس منعقد ہوا ہو؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں آٹا، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی لائی گئی ہے۔
مریم نواز صرف اقتدار میں آنے نہیں، بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی ہے اصل گڈ گورننس اور عوامی حکومت، جس کی بنیاد عوام کی فلاح، ریلیف اور فوری عملی اقدامات پر ہے۔ عوامی شفافیت کے لیے عظمیٰ بخاری نے مارکیٹ میں آویزاں سبز مصالحہ جات کی سرکاری نرخ ناموں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ حکومت نے قیمتوں کو کس طرح کنٹرول میں رکھا۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صوبہ بھر میں ٹماٹر، پیاز، دھنیا، پودینا، لیموں، لہسن، ادرک، مرچ، آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں۔ پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85 روپے، ہری مرچ میں 10، ادرک 60 ، پودینا، دھنیا کے نرخ کم ہے۔ آلو 15روپے، پیاز 75روپے، ٹماٹر 5 روپے، دیسی لہسن 75 روپے، چائنہ لہسن 55 روپے، ادرک کے نرخ میں 25 روپے کمی ہوئی ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری، عید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں۔ لاہور میں آلو،پیاز کے 30 اضافی ٹرک، ٹماٹر کے 13، ادرک کے 2، لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7 اورلیموں کے 3 ٹرک پہنچ گئے- دال چنا، ماش، مسور، کالا چنا، بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 9 ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیاہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اورلاہور،ملتان اوردیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے،فٹنس سر ٹیفکیٹ چسپا ں کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے زائد کرائے واپس کرانے اوروصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لائیوسٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اورپولیس افسران کو فیلڈ میں موجودرہنے کی ہدایت کی- صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور متواتررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.