Live Updates

پاکستان سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدرمنتخب

پاکستان کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا ،اعلی سفارت کار

بدھ 4 جون 2025 20:14

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)بھارت کو دنیا بھر میں منہ کی کھانی پڑ رہی ہے،پاکستانی موقف کی بڑی کامیابی اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی۔ملکی وغیر ملکی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اور سفارتی میدان میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے اور بھارٹ کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

اس کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی ہے۔سلامتی کونسل کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے اور پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے بھی کرے گی۔

اعلیٰ سفارت کار نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت ملنے پر کہا ہے کہ ہے اس سے بھارت کا پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔سفارت کار کے مطابق سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرنے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات