پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لئے قواعد و ضوابط جاری

انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا

بدھ 4 جون 2025 20:26

پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لئے قواعد و ضوابط جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) حالیہ بارشوں کے دوران پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب کے بارے میں گائیڈلائنز دیدی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولر وینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔

(جاری ہے)

حساس عمارتوں، اسکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔ اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں، چھت کی صفائی یقینی بنائیں، ژالہ باری سے بچاؤ کیلئے ہائی امپیکٹ ریٹنگ والے پینلز منتخب کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انورٹر اور چارج کنٹرولر پر سرج پروٹیکشن ڈیوائسز نصب کریں، غیر معیاری سولر پینلز حادثات کا باعث بنتے ہیں، ہدایات پر عمل کر کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :