الیکشن ٹربیونل میں این اے 251کیس میں دوبارہ گنتی کے نتائج جمع کروادئیے گئے

بدھ 4 جون 2025 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میںقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 میں دائر انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ریٹرننگ آفیسر نے 22 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرادی ۔ اس موقع پر عدالت نے جمعیت علماء اسلام کے وکیل کو رپورٹ کی کاپی فراہم کرنیکا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی