جلائو گھیرائو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی

بدھ 4 جون 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد و عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نو مئی جلائو گھیرائو واقعات کے چھ مقدمات میں نو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے دو جج صاحبان منظر علی گل اور ارشد جاوید نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں نو مئی واقعات سے متعلق چھ مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے مزید 9 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیئے،نیشنل پارک کے قریب کنٹینر جلانے کے مقدمے میں مدعی انسپکٹر نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا،گزشتہ سماعت پر عدالت نے انسپکٹر وسیم اقبال کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل درآمد کیا گیا،سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو جیل میں ہی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،عدالت نے تمام چھ مقدمات کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔