
مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار 500 ارب روپے مختص کرنے کا امکان
آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 100 ارب روپے ہوگا، وفاق کی جانب سے گرانٹس کی مد میں اخراجات کیلئے ایک ہزار 620 ارب کا تخمینہ ہے، بی آئی ایس پی کیلئے 700 ارب مختص کرنے کا تخمینہ ہے
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 4 جون 2025
20:45

(جاری ہے)
آئندہ مالی سال کیلئے صوبائی حکومتوں سے 1200 ارب سرپلس ملنے کا تخمینہ ہے۔
مقا می قرض اور سود کی ادائیگی پر 7 ہزار 700 ارب ادائیگی کا تخمینہ ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 700 ارب اور سبسڈی کی مد میں ایک ہزار 400 روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق شیئرز کے منافع اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح کو بڑھایا جائے گا، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بجٹ اہداف کی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان ، پی ایس ڈی پی اور میکرواکنامک اہداف پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ برائے 2025-26ء کے تمام مراحل اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کردیئے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجٹ کے تمام مراحل کو اسٹاف لیول معاہدے سے مشروط کر دیا ہے جب کہ زرعی آمدن پر ٹیکس سمیت دیگر سخت شرائط کو بھی بجٹ کا حصہ بنانے پر زور دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب
-
پاکستان میں گاڑیوں کیلئے لازمی حفاظتی معیار کا قانون منظور
-
سعودی عرب کے تفریحی پارک میں دل دہلا دینے والا حادثہ
-
پارلیمنٹ میں رہنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جلد ہوگا، بیرسٹر گوہر کا سزائیں چیلنج کرنے کا اعلان
-
جرمنی میں شدت پسندی کے واقعات کا سدباب کیسے ممکن؟
-
متحدہ عرب امارات میں نئی سکیم متعارف
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات سے فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو بری
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات؛ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل و دیگر کو 10 سال قید کی سزا
-
سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
-
کینیڈا کے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا.صدرٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.