فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 4 جون 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے جہلم میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔