وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت خاران میں صحت نظام بارے جائزہ اجلاس

بدھ 4 جون 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع خاران کے صحت کے نظام، دستیاب سہولیات، افرادی قوت اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی، اسپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز (سروسز، ڈویلپمنٹ-I و II)، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر امین خان مندوخیل ، سی ای او پی ی ایچ آئی ، ڈویژنل ڈائریکٹر صحت رخشان ڈویژن سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ای پی آئی، ٹی بی، ایم این سی ایچ، ایم سی ایچ، ملیریا، غذائیت، لیڈی ہیلتھ ورکرز، ایڈز اور ہیپاٹائٹس پروگراموں کے صوبائی کوآرڈینیٹرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو خاران اور ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر PPHI خاران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران ضلع میں جاری صحت خدمات، مانیٹرنگ رپورٹس، سہولیات کی بہتری، اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر صحت نے افسران کو ہدایت دی کہ کارکردگی بہتر بنائی جائے، غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :