Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر کاعیدالاضحیٰ سے قبل ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کے ہمراہ کرگ بازار کا اچانک دورہ

بدھ 4 جون 2025 21:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عیدالاضحیٰ کے پیش نظر خریداری کے باعث بڑھتے ہوئے رش کے تناظر میں اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے کرگ بازار کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ٹریفک اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بازار کی سڑک کو آمد و رفت کے لیے کلیئر کیا گیا۔ سڑک کنارے غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف موقع پر چالان کیے گئے۔

(جاری ہے)

سڑک پر قابض ریڑھی بانوں اور غیر مجاز اسٹالز کو وارننگ جاری کی گئی اور فوری طور پر انہیں ہٹایا گیا۔ ٹریفک وارڈنز کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ عید سے قبل بازار میں کسی قسم کی غیر قانونی پارکنگ یا تجاوزات کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے اور مستقل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوران سبزی اور پولٹری کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں نرخ نامے، صفائی اور حفظانِ صحت کی صورتحال کو چیک کیا گیا۔ دکانداروں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ قیمتوں میں اعتدال رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :