بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت سبزیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری

بدھ 4 جون 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ مضر صحت سبزیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتھارٹی کے جاری کریک ڈاؤن کے دوران کلی رمضان کوئٹہ میں 70 ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت کی گئی سبزیاں تلف کر دی گئیں، جن میں گوبھی، بینگن، مرچ، پودینہ اور کدو کی فصلیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ سبزیاں بدبو دار اور آلودہ سیوریج کے پانی سے سیراب کی جا رہی تھیں جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔ اتھارٹی کی آپریشن ٹیموں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف فصلوں کو تلف کیا بلکہ ذمہ داران کو نالوں کے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے انسانی صحت پر ممکنہ نقصانات بارے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :