Live Updates

کمشنر رخشان کی ضلعی انتظامیہ کوعید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

بدھ 4 جون 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ضلعی انتظامیہ کوعید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید گاہوں کی سیکورٹی ،شہروں میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجودگی کویقینی بنایا جائے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :